گیس فیلڈز اور کول مائن میری نہیں عوام کی ہے،آصف علی زرداری

جمعہ 28 دسمبر 2018 16:44

گیس فیلڈز اور کول مائن میری نہیں عوام کی ہے،آصف علی زرداری
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے گیس فیلڈز اور کول مائن میری نہیں عوام کی ہے، کول مائننگ جو کی وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کی گئی۔ کول مائننگ پر پہلا حق وہاں کے لوگوں کا ہے۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 18 ویں ترمیم میں بنیادی صوبائی ریسورسز کو ان کا حق دیا ہے۔

اضلاع کو ان کا حق نہیں ملے گا تو یہ بات بہت دور تک جائے گی۔آصف زرداری نے کہا کہ گیس فیلڈز اور کول مائن میری نہیں عوام کی ہے، کول مائننگ جو کی وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کی گئی۔ کول مائننگ پر پہلا حق وہاں کے لوگوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا اور پنجاب میں یہ طریقہ کار اپنایا جائے تو لوگ جڑتے جائیں گے، لوگوں کو جوڑنے سے ہی مضبوط پاکستان بنے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو عوام کو مضبوط کرنا ہوگا۔سابق صدر نے کہا کہ ہم نے کیا گناہ کیا، آنے والی تاریخ لکھے گی یہ کام ہم نے کیسے کیا۔ پنجاب، پختونخواہ اور بلوچستان جتنا ہی حق سندھ کو بھی حاصل ہے۔ جس قوم نے اپنا حق لینا خود سیکھ لیا ہو اسے کوئی جدا نہیں کرسکتا۔ قیادت، لیڈر شپ، ورکرز کو کوئی جھکا نہیں سکتا اور نہ ہی ڈرا سکتا ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں