گھوٹکی سے دو ہندو بہنوں رینا اور رویینا سمیت انکے شوہربرکت علی اور صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

وزارت داخلہ ،وزیراعلی سندھ، آئی جی پولیس پنجاب سندھ اسلام آباد ،پیمرا سمیت رمیش کمار اور ہری لال کو فریق بنایاگیا

پیر 25 مارچ 2019 14:38

گھوٹکی سے دو ہندو بہنوں رینا اور رویینا سمیت انکے شوہربرکت علی اور صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) گھوٹکی سے دو ہندو بہنوں رینا اور رویینا سمیت انکے شوہربرکت علی اور صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں وزارت داخلہ ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ،آئی جی پولیس پنجاب ،سندھ ،اسلام آباد ،پیمرا سمیت رکن قومی اسمبلی رمیش کمار اور ہری لال کو فریق بنایاگیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ میڈیا میں ہندو لڑکیوں سے متعلق غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ غلط پروپیگنڈے کے باعث دونوں بہنوں اور ان کے شوہروں کی جان کو خطرات ہیں ۔درخواست میں کہاگیاکہ دونوں بہنیں عرصہ دراز سے اسلامی تعلیمات سے متاثر تھی۔درخواست میں کہاگیاکہ جان سے مارنے کے خوف کے باعث دونوں لڑکیوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ 23 مارچ 2019 کو خان پور بار کے سامنے دونوں لڑکیوں نے اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعتراف کیا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ درخواست گزاروں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا حکم موجود ہے۔درخواست میںاستدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ دونوں بہنوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ہم نے اسلام زور زبردستی قبول نہیں کیا ،ارینا کا اسلام قبول کرنے کے نام نادیہ رکھاگیا،روینہ کا قبول اسلام لے بعد نام آسیہ رکھا گیا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں