سندھ،مبینہ مغوی لڑکیوں کے نابالغ ہونیکا انکشاف

پیر 25 مارچ 2019 14:46

سندھ،مبینہ مغوی لڑکیوں کے نابالغ ہونیکا انکشاف
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) سندھ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکیوں کی عمریں18سال سے کم ہیں۔ نادرا فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے مطابق روینا کی عمر 15 اور رینا کی 13سال ہے۔گزشتہ روز لڑکیوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد پسند کی شادی کا وڈیو بیان دیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا ہے کہ نکاح خواں سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے بھی سندھ سے لڑکیوں کے مبینہ اغوا پر نوٹس لے لیا ہے۔ کمیٹی دو ہفتے میں واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔سندھ کے ضلع گھوٹکی سے لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔ اہلخانہ کے مطابق لڑکیوں کو گھوٹکی سے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں