دوبہنوں کے شوہروں صفدر اور برکت علی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کردی

قانون کے تحت دونوں بہنوں کے ساتھ روکنے رہنے سے نہیں روکا جا سکتا، عمیر بلوچ

منگل 26 مارچ 2019 13:48

دوبہنوں کے شوہروں صفدر اور برکت علی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے دونوں بہنوں کے شوہروں صفدر اور برکت علی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کردی ۔ منگل کو درخواست عمیر بلوچ ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ۔درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ گھوٹکی میں ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

درخواست میں کہاگیاکہ اسلام آباد پولیس ہمیں دھمکیاں دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میںاستدعا کی گئی کہ عدالت ہمارے تحفظ کے لئے انتظامیہ کو اقدامات کا حکم دیں ۔وکیل درخواست گزار عمیر بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس لڑکیوں کو ہراساں کر رہی تھی۔ عمیر بلوچ نے کہاکہ اسلام آباد پولیس لڑکیوں کے شعروں کو گرفتار کرنا چاہتی تھی۔انہوںنے کہاکہ دونوں بہنوں کے شوہروں کی بیمار کی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔انہوںنے کہاکہ دونوں بہنیں اپنے شوہروں کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ قانون کے تحت دونوں بہنوں کے ساتھ روکنے رہنے سے نہیں روکا جا سکتا۔انہوںنے کہاکہ دونوں بہنیں بالغ ہی اپنی مرضی سے شادی کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں