میرپورماتھیلواسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں،ڈائون ٹریک معطل

پیر 14 اکتوبر 2019 15:55

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں،حادثے کے باعث ڈائون ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ کلہوڑا پھاٹک کے قریب پیش آیا جب ساہیوال سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔حادثے کے باعث ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی اور ٹرینوں کو اپ ٹریک سے گزارا جارہا ہے ۔حادثے کا شکار بوگیاں ہٹانے اورمتاثرہ ٹریک کی مرمت کاکام مکمل ہونے کے بعد ٹریک ریلوے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں