اوباڑو، گھوٹکی، ڈہرکی میں بھی یارسول اللہ کی صدائیں گونجتی رہیں

پیر 11 نومبر 2019 10:20

گھوٹکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) ملک بھر کی طرح اوباڑو، ڈہرکی، میرپورماتجیلو گھوٹکی سمیت ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی انتہائی عقیدت و احترام اور جوش جذبے سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

عید میلادالنبی کے سلسلے میں مرکزی جلوس خانقاہ بھرچونڈی شریف سے برآمد ہوا جس کی قیادت خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف کے گدی نشین پیر عبد الخالق کر رہے تھے جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

ضلع بھر سے برآمد ہونے والی چھوٹی بڑی ریلیاں مرکزی جلوس میں شامل ہوئیں اور فضا یا رسول اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ بعد ازاں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بہترین گاڑیاں، دکانیں اور گلیاں سجانے والوں کو عمرے کے پانچ ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں