گھوٹکی، دکانداروں اور مقدار میں کمی کرنے والے پیٹرول پمپز کے خلاف کریک ڈان، ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

بدھ 20 نومبر 2019 19:55

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) گھوٹکی میں اشیائے خوردنوش کے من پسند نرخ وصول کرنے والے دکانداروں اور مقدار میں کمی کرنے والے پیٹرول پمپز کے خلاف کریک ڈان، ایک لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ عائد، گندم کے 3 گودام سیل کردیے گئی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر ڈویزن شفیق احمد مہیسر اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم کی سخت ہدایات پر روینیو افسران نے ضلع گھوٹکی میں من پسند قیمت وصول کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے دوکانداروں سمیت پیٹرول کے مقدار میں کمی کرنے والی فلنگ اسٹیشنز کے خلاف کارروائیاں کی.

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی نبیل سندھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے خوردنوش کی قیمتیں معلوم کی اس دوران انہوں نے غیرقانونی طور پر گندم ذخیرہ کے 3 گودام سیل کردیے اور پیٹرول کی مقدار میں کمی کرنے والی فلنگ اسٹیشنز پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. جبکہ مہنگائی کے خلاف عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے شکایتی سیل بھی قائم کیا گیا دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی کی نگرانی میں مارکیٹ کمیٹی کے نرخ ناموں پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں سے 22 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں