پرویزمشرف کے بنائے قوانین آئین سے نکالیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان کی جوڈیشری میں پہلی بار ایسا تاریخی فیصلہ آیا، آئندہ کوئی غیرجمہوری اقدام نہیں اٹھا سکے گا، ہم کسی کے حق میں نہیں جمہوریت کے حق میں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 دسمبر 2019 17:34

پرویزمشرف کے بنائے قوانین آئین سے نکالیں گے، بلاول بھٹو
گھوٹکی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے بنائے قوانین آئین سے نکالیں گے، پاکستان کی جوڈیشری میں پہلی بار ایسا تاریخی فیصلہ آیا،آئندہ کوئی غیرجمہوری اقدام نہیں اٹھا سکے گا، ہم کسی کے حق میں نہیں جمہوریت کے حق میں ہیں۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کا تاریخی فیصلہ آیا ہے۔

جو باربار آئین کو توڑ رہا تھا، اس کا احتساب تو ہونا تھا۔ پاکستان کی جوڈیشری میں پہلی بار ایسا فیصلہ آیا ہے۔ آئندہ کوئی غیرجمہوری اقدام نہیں اٹھا سکے گا۔ہ م کسی کے حق میں نہیں جمہوریت کے حق میں ہیں۔2007ء میں کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پرویزمشرف کے بنائے قوانین آئین سے نکالیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مئوقف ہے جب تک کسی پرجرم ثابت نہیں ہوتا اس کو سزا کیسے دی جاسکتی ہے؟ سیاسی قیدیوں کے خلاف تاحال جرم ثابت نہیں ہوسکا۔

ہمیں ضمانت حق پر ملی ہے ، کیونکہ ہمارے خلاف کوئی بھی ایک کیس ثابت نہیں ہوا۔سیاسی لوگوں کو قید میں رکھنا انتقام ہے اور آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے۔ سلیکٹڈ کے تمام حربوں کے باجود ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکے۔ہمارے کھلاڑی باہر ہیں ملکر حکومت کیخلاف چلیں گے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو، بگٹی صاحب کا کیس آج بھی پڑا ہوا ہے، امید ہے اس کے فیصلے کے بعد اب جمہوری فیصلے ہی آئیں گے۔

مشرف نے پیسے کیلئے ہمارے پاکستانیوں کو بیچا۔شہید محترمہ بھٹو اصولوں کیلئے لڑتی رہی، محترمہ شہید ہونے کے باوجود زندہ ہیں لیکن ہمارے آمر کا جو حشر ہورہا ہے وہ تاریخ میں لکھا جائے گا۔جو وزیراعظم ایک سال میں کوئی قانون سازی نہ کرپائے، کشمیر، معیشت پر اتفاق رائے پیدا نہ کرسکا، ایک نوٹیفکیشن نہ بنا سکا۔ وزیراعظم آرمی چیف کی مدت ملازمت پر بھی اتفاق رائے پیدا نہیں کرپائے۔

ایکسٹینشن کے معاملے پر حکومت نے پہلے رابطہ کیا نہ اب کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری لوگ عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈال رہے ہیں،یہ حکومت گھر جائے گی، اور عوامی حکومت آئے گی۔جو سندھ کو توڑنا چاہتے تھے آج خود ٹوٹ گئے۔ہم معاشی بحران سے گزر رہے ہیں لیکن ہم لوگوں کو بے روزگار کررہے ہیں، ہمیں معاشی بحران میں لوگون کو روزگار دینا چاہیے۔پیپلزپارٹی حکومت نے ہمیشہ ریلیف دیا۔ہم نے روزگار پیدا کیا، آئندہ پیپلزپارٹی کو موقع ملا تو پھر لوگوں کو روزگار دیں گے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں