ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ہدایت پر کورونا وائرس کی پیش نظر ڈہرکی کی سبزی منڈی کے باہر جراثیم کش اسپرے گیٹ نصب کردیا گیا

اتوار 5 اپریل 2020 20:20

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ہدایت پر کورونا وائرس کی پیش نظر ڈہرکی کی سبزی منڈی کے باہر جراثیم کش اسپرے گیٹ نصب کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم کی ہدایت پر ڈہرکی کی سبزی منڈی کے باہر جراثیم کش اسپرے گیٹ نصب کیا گیا ہے تا کہ سبزی کے بیوپاری و خریدار گیٹ کے ذریعے اسپرے ہوکر منڈی میں داخل ہوں جبکہ اسی طرح کا ایک گیٹ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں بھی نصب کیا گیا ہی. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ فی الحال تجرباتی طور پر ایسے گیٹ نصب کئے ہیں اگر نتائج مثبت آئے تو ضلع میں مزید 12 اسپرے گیٹ نصب کریں گی. ڈہرکی سبزی منڈی میں لگائے گئے گیٹ کا اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی رضوان نظیر،مختیارکار ڈہرکی اشرف علی پتافی نے معائنہ کیا اور تمام آنے والے افراد کو اسی اسپرے گیٹ سے گزارنے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں