پی آئی اے طیارہ حادثہ، انجینئر فرحان قادر کلوڑ سپرد خاک

ہفتہ 23 مئی 2020 13:52

پی آئی اے طیارہ حادثہ، انجینئر فرحان قادر کلوڑ سپرد خاک
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے فرحان قادر کلوڑ کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔انجینئر فرحان قادر کلوڑ کو گھوٹکی کے علاقے عادلپور قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انجینئر فرحان قادر پی آئی اے طیارے میں لاہور سے کراچی آ رہا تھا۔گزشتہ روز قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں خواتین سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں 97 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں