گھوٹکی ٹرین حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی

جمعہ 18 جون 2021 15:59

گھوٹکی ٹرین حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی
ْگھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) گھوٹکی ٹرین حادثے میں ایک اورزیرعلاج زخمی شیخ زید اسپتال میں انتقال کرگیا ہے۔گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والا محمد اسلم حادثے کے بعد رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں زیرِعلاج تھا۔ اسلم کو سر اور جسم پر چوٹیں آئی تھیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق کراچی سے تھا۔

(جاری ہے)

محمد اسلم کی میت کو ورثا کے حوالے کردیا گیاہے۔ اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ٹرین حادثے میں زیرعلاج زخمی محمد اسلم کی موت گزشتہ رات ہوئی۔واضح رہے کہ گھوٹکی کے ریتی ریلوے اسٹیشن کے ریل گاڑی کے حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس حادثے میں کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 4 بوگیاں ٹریک سے اترگئی تھیں جبکہ ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق ٹرین حادثے میں 14 بوگیاں متاثر ہوئیں جبکہ 3 مکمل طور پر تباہ ہوئیں،9 بوگیاں ملت ایکسپریس کی حادثے میں متاثر ہوکر پٹڑی سے اتریں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں