کارِ سرکار میں مداخلت ،حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمے کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 19:20

کارِ سرکار میں مداخلت ،حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمے کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی
میرپورماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

2019 میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 205 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ میر پور ماتھیلو میں فرسٹ سول جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔حلیم عادل شیخ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، سندھ حکومت خود چور ہے۔انہوںنے کہا کہ جہاں جاتے ہیں کارِ سرکار میں مداخلت کا کیس بنا دیتے ہیں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں