موٹر وے ایم فائیو پرٹریفک حادثہ ،5 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثہ میں خواتین سمیت 20افراد زخمی ،پانچ کی حالت تشویشناک،حادثہ گھوٹکی کے قریب مسافر کوچ اُلٹنے کے نتیجے میں ہوا

Umar Nawaz عمر نواز منگل 31 مئی 2022 11:08

موٹر وے ایم فائیو پرٹریفک حادثہ ،5 افراد جاں بحق
گھوٹکی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 31 مئی 2022ء ) موٹر وے ایم فائیو پرٹریفک حادثہ ،5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹریفک حادثہ میں خواتین سمیت 20افراد زخمی ،پانچ کی حالت تشویشناک،حادثہ گھوٹکی کے قریب مسافر کوچ اُلٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ آزاد کشمیر سے کراچی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں اب تک 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ خواتین سمیت 20افراد زخمی ہیں ۔

زخمی ہونے والوں میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ موٹروے پولیس کے مطابق زخمی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں کو گھوٹکی کے تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مسافر کوچ کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا ۔ چند روز قبل پنجاب کے ضلع وہاڑی میں خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثہ، کار اور کوسٹر کے درمیان ہونے والے تصادم سے ایک 4 سالہ بچے اور خاتون سمیت چھ افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بول نیوز کے مطابق وہاڑی میں ٹبہ سلطان پور کے قریب کار اور کوسٹر کے درمیان ہونے والے تصادم سے 6 کار سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں کار سوار ایک بچی، ایک خاتون سمیت 4 مرد شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کار ملتان سے وہاڑی جبکہ مسافر کوسٹر وہاڑی سے ملتان کی طرف جا رہی تھی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں کو آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کئی مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بسوں کے تصادم کا واقعہ خیرپورٹامیوالی کے علاقے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں بسیں بری طرح تباہ ہو گئیں تھیں۔ بتایا گیا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک 7 افراد جان کی بازی ہار چکے، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد بہاولپور کے سب سے بڑے وکٹوریہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں