سفاری پارک کے قریب چنگچی رکشہ کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا ، رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق

اتوار 24 جولائی 2022 00:05

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2022ء) سفاری پارک کے قریب چنگچی رکشہ کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا ، رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں سفاری پارک کے قریب کھڑے ٹرک سے چنگچی رکشہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سرحد کا رہائشی سراج ملک موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، سرحد پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں