گھوٹکی، سیپکو کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:26

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) اوباڑو کی سب ڈویژن کموں شہید میں سیپکو کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس سے سیپکو سکھر کے سپریٹنڈنٹ انجیئر عبد الکریم شیخ، ایکسین میرپورماتھیلو ڈویژن معراج شیخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیپکو صارفین کی شکایت سننے کے بعد انہیں موقع پر حل کروایا گیا، اس موقع پر سپریٹنڈنٹ سکھر ڈویژن انجیئر عبد الکریم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو کی جانب سے اینٹی تھیفٹ مہم گذشتہ ایک سال سے جاری ہے جس میں چھ ماہ کے دوران سیپکو نے ایک ارب 60 کروڑ روپے بقایاجات وصول کیے ہیں، سکھر ریجن میں 36 سے زائد فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری کیا گیا ہے جبکہ دو درجن سے زائد فیڈرز پر کام جاری ہے جنہیں بہت جلد لوڈشیڈنگ فری کر دیا جائے گا، ہر ہفتے کھلی کہچری کا مقصد سیپکو صارفین کی شکایت کو سن کر انکے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ہمارا مقصد ادارے کو کرپشن سے پاک کرنا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ سیپکو اہلکاروں کو رشوت نہ دیں تاکہ ملک اور سیپکو اداراہ کرپشن فری ہو سکے جبکہ اس موقع پر ایکسین میرپورماتھیلو ڈویژن معراج شیخ کا کہنا تھا کہ میرپوماتھیلو اور ڈہرکی کے چار فیڈرز ایکسپریس کر کے لوڈشڈنگ فری کر دیئے گئے ہیں اوباڑو سٹی میں سیپکو ٹیمیں کام کر رہی ہیں 15 روز میں اوباڑو سٹی کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا جائے گا جبکہ بجلی چوروں سے سختی سے نمنٹا جائے گا اور انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں