اباوڑو پولیس اسٹیشن کے میں گیٹ کے قریب دھماکہ

ضلع گھوٹکی کی تحصیل اباوڑو میں زوردار دھماکہ ، 4 افراد شدید زخمی ہوگئے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 7 مارچ 2021 16:38

اباوڑو پولیس اسٹیشن کے میں گیٹ کے قریب دھماکہ
اوباڑو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ رپورٹ نمائندہ خصوصی، محمد یونس بوہڑ ۔ 07 مارچ 2021ء) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اباوڑو میں زوردار دھماکے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اباوڑو پولیس اسٹیشن کے میں گیٹ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبعی امداد کے لیے تحصیل ہاسپیٹل اباوڑو منتقل کر دیا گیا اور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ، تاہم تحصیل ہاسپیٹل میں ڈاکٹرز کی غیر موجودگی کی وجہ سے زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دھامکے کے بعد جائے وقوعہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تا حال ابھی تک دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ، واقعے کے باعث پورے شہر میں خوف و حراس کی فضا پھل چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ابھی فوری طور پر کچھ کہنا مشکل ہے اور تحقیقات کے بعد ہی کچھ پتہ چل سکے گا۔ ڈی پی او گھوٹکی عمر طفیل نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا تاہم اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں