گھوٹکی ، چچا نے لڑکے سے بات کرنے پر بھتیجی کو قتل کردیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 13:03

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) چچا نے مبینہ طور پر دوست سے موبائل پر بات کرنے پر بھتیجی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق گھوٹکی کے علاقے اسٹیشن روڈ کے علاقے میں ملزم محراب لکھن نے بھتیجی کو مبینہ طور پر لڑکے سے موبائل پر بات کرتے ہوئے دیکھا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے طیش میں آکر بھتیجی پر فائرنگ کردی جس سے آٹھویں جماعت کی طالبہ آسیہ جاں بحق ہوگئی ، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں