نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، شہری شدید زخمی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:04

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسپیشل برانچ کے  پولیس اہلکار کو قتل  کردیا ، ملزمان کی فائرنگ سے شہری بھی شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

  پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ کا پولیس اہلکار سلطان رند معمول کے مطابق صبح کے اوقات میں  پوائنٹ سے پولیس اسٹیشن واپس جا  رہا تھا کہ سونن شاخ کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے اہلکار جاں بحق جبکہ  واک پر ساتھ جانے والا شہری شدید زخمی ہوگیا ہے  جنہیں اسپتال لیجایا گیا۔

  واقعہ کے بعد مقتول پولیس اہلکار کے ورثاء نےقومی شاہراہ پر دھرنا دیکر سندھ پنجاب کی ٹریفک معطل کر دی جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔  مظاہرین کا کہنا تھا کہ  قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعاقب کیا جارہا ہے، بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پر ورثاء نے دھرنا ختم کر کے قومی شاہراہ سے ٹریفک بحال کر دی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں