گھوٹکی کے گاؤں خان سمیجو کے رہائشیوں نے اپنے بچوں کو خسرہ و روبیلا کی بیماری کے ویکسین لگوانے کا بائیکاٹ کردیا

پیر 15 نومبر 2021 16:56

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) گھوٹکی کے گاؤں خان سمیجو کے رہائشیوں نے اپنے بچوں کو خسرہ و روبیلا کی بیماری کے ویکسین لگوانے کا بائیکاٹ کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کے نواحی گاؤں جام خان سمیجو کے رہائشیوں نے اپنے بچوں کو خسرہ و روبیلا کی بیماری کی بچاو کے لئے لگنے والے ویکسین لگوانے کا بائیکاٹ کر دیا ہے گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے گاؤں آنے والی وسطی جیون شاہ لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سی پیک ایم فائیو موٹر وے بننے کے دوران ہیوی مشینری چلنے کی وجہ سے وسطی جیون شاہ لنک روڈ مکمل تباہ ہو گئی ہے ہم کو شہر آنے جانے میں بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑھتا ہے گاؤں والوں نے خسرہ و روبیلا کی ویکسین کرنے والی ٹیم کو واپس کر دیا ہے گاؤں والوں کا کہنا ہے جب تک ہماری لنک روڈ تعمیر نہیں کی جاتی ہم اپنے بچوں کو ویکسین نہیں کرائیں گے ایم ایس اوباڑو ڈاکٹر الطاف حسین سومرو کا کہنا ہے محکمہ صحت کی جانب سے پولیو یا دوسری ویکسین کی مہم شروع کی جاتی ہے تو لوگوں کو اپنے مسائل یاد آتے ہیں ہم نے گاؤں والوں کی ویکسین نا لگوانے کی رپورٹ اعلی افسران کو روانہ کر دی ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں