گھوٹکی، موٹروے چوکی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پیر 6 دسمبر 2021 16:34

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) گھوٹکی میں موٹر وے 5 کی حفاظتی چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چوکی پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق چوکی پر موجود دیگر اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی 11نومبر کو شادی ہوئی تھی جس نے شادی کے بعد حال ہی میں ڈیوٹی جوائن کی تھی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں