گھوٹکی کے قریب موٹر وے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

منگل 31 مئی 2022 16:37

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2022ء) گھوٹکی کے قریب موٹر وے پر بس الٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گھوٹکی کے قریب موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ تیرہ مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔موٹر وے پولیس کے مطابق آزاد کشمیر سے کراچی جانے والی مسافر بس کو حادثہ سکھر ملتان موٹر وے کے پوائنٹ 89 کے مقام پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

لاشوں اور زخمیوں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 10 شدید زخمی مسافروں کو تشویش ناک حالت میں رحیم یار خان ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی مسافروں کا تعلق سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے، مسافر بس میرپور آزاد کشمیر سے کراچی جا رہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب کہ ڈرائیور کو نیند آ گئی تھی، جس کی وجہ سے تیز رفتار گاڑی الٹ گئی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں