گھوٹکی میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق،13زخمی

منگل 31 مئی 2022 17:01

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2022ء) گھوٹکی میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسافر بس آزاد جموں و کشمیر سے کراچی آرہی تھی کہ سکھر ملتان موٹر وے پر پوائنٹ 89 کے قریب الٹ گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں 10 شدید زخمی مسافروں کو رحیم یار خان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے باعث 5 مسافر جاں بحق جبکہ 13 مسافرزخمی ہوگئے ہیں جس میں بچے بھی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کا تعلق سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت ذیشان احمد کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ساہیوال سے ہے جبکہ دوسرے متوفی کی شناخت ہونا باقی ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس نے بتایا کہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں