میرپورماتھیلو:محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

بدھ 12 ستمبر 2018 23:33

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ۔یکم محرم تا دس محرم تک تین ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے ۔تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی خود کروں گا ،پولیس افسران اپنے علاقوں پر نظر رکھیں ۔کرائے کے گھروں میں رہنے والے افراد اور ان کے زریعہ معاش کے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں ۔

ایس ایس پی گھوٹکی اسد اعجاز ملہی کی جانب سے اجلاس میں پولیس افسران کو ہدایات ۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان ترتیب دے گیا گیا ہے جس کے مطابق یکم محرم تا دس محرم تک تین ہزار پولیس اہلکار امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی گھوٹکی آفیس میرپور ماتھیلو میں ایس ایس پی گھوٹکی کی جانب سے پولیس افسران کا اجلاس طلب کیا گیا اجلاس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی تنظیموں کے رہنمائوں کیجانب سے بھی شرکت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی گھوٹکی نے مذہبی رہنمائوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن امان کی بحالی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں اور لائوڈ اسپیکر کے استعمال سے دریغ کریں جس پر علماء کرام نے ہر تعاون کا یقین دلایا ، بعد ازاں ایس ایس پی گھوٹکی نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں جبکہ ریلولے اسٹیشنز ،بس اڈوں ،مسافر خانوں ،ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز میں قیام کرنے والے افراد کے متعلق مکمل تفصیلات لیں جبکہ کرائے کے گھروں میں رہنے والے افراد اور ان کے زریعہ معاش کی تفصیلات بھی فراہم کی کی جائیں ۔

ایس ایس بھی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے مقررہ راستوں میں آنے والے تمام گھروں کے مالکان سے بیرون شہر سے آنے والے مہمانوں کی تفصیلات بھی تحریری طور پر لی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے خارجی اور داخلی راستوں سے داخل ہونے والے افراد کی چیکنگ تین مراحل تک بڑھائی جائے جبکہ جلوس کے راستوں میں مستقل پولیس پکٹس قائم کی جائیں ۔

پارکنگ کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلوس کے راستوں سے پارکنگ ایریا دو سو فٹ تک مخصوص کیا جائے انہوں نے کہا کہ وہ ضلع بھر میں منعقد ہونے والی تمام مجالس اور مرکزی جلوسوں کی نگرانی وہ خود کریں گے ۔ضلع گھوٹکی میں کل596مجالیس منعقد ہونگی جبکہ85چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہونگے ۔ضلع بھر میں امام بارگاہوں کی کل تعداد 68ہے جن میں سے 11امام بارگاہوں کا انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔

اسی طرح یکم محرم سے دس محرم کے دوران سب ڈویژن گھوٹکی میں 148مجالس ،17جلوس ،ڈویژن کچو بنڈی 18مجالس ،02جلوس ،سب ڈویژن میرپور ماتھیلو میں 246مجالس ،30جلوس ،سب ڈویژن اباڑو میں 157مجالس 28جلوس ،رونتی میں 27مجالس 08جلوس برآمد ہونگے ۔امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر 80پولیس موبائلز گشت کریں گی

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں