میرپور ماتھیلو ، خبریں چلانے پر ملک برادری نے حملہ کرکے سینئر صحافی نصراللہ گڈانی کو زخمی کردیا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 21:48

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) ملک برادری کے خلاف خبریں چلانے پر ملک برادری نے حملہ کرکے سینئر صحافی نصراللہ گڈانی کو زخمی کردیا ۔ شہریوں نے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا ،صحافی تنظیموںکا واقعہ کے خلاف احتجاج ۔صحافیوں کے احتجاج پر پولیس کی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنیکی یقین دہانی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو پریس کلب کے عہدیدار اور سینئر صحافی نصراللہ گڈانی کی جانب سے خبریں چلانے پر چار مسلح افراد صدام ملک ،صادق ملک ،نادر ملک اور ایک نامعلوم مسلح شخص کی جانب سے نثار پمپ کے قریب مذکورہ صحافی پر حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا جسے شہریوں نے زخمی حالت میں میرپور ماتھیلو کے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا ۔

واقعہ کے بعد صحافتی تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔دوسری جانب میرپور ماتھیلو پریس کلب کے عہدیدران مختیار کھمبڑو ،ظہیر وسیر ،ظفر اقبال ،شبیر بھٹی ،شاہد میرانی ،امداد انڑ اور دیگر ساتھیوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر احتجاج کیا گیا جس پر پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور مقدمہ درج کرونے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں