خسرے سے بچائو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی احمد علی قریشی کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا

خسرے کے حوالے سے والدین کو مکمل معلومات نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو ٹوٹکے استعمال کیئے جاتے ہیں جو کہ بچوں کے موت کا باعث بنتے ہیں تا ہم ہمیں چاہیے کہ دیہی علاقوں میں جہاں شہرح خواندگی کی کمی ہے وہاں خسرہ کے متعلق آگہی پروگرام شروع کیئے جائیں

منگل 9 اکتوبر 2018 23:33

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) خسرے سے بچائو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی احمد علی قریشی کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے کہا کہ خسرہ مہلک بیماری ہے جس سے بچے کی موت واقعے ہو سکتی ہے ،، خسرے کے حوالے سے والدین کو مکمل معلومات نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو ٹوٹکے استعمال کیئے جاتے ہیں جو کہ بچوں کے موت کا باعث بنتے ہیں تا ہم ہمیں چاہیے کہ دیہی علاقوں میں جہاں شہرح خواندگی کی کمی ہے وہاں خسرہ کے متعلق آگہی پروگرام شروع کیئے جائیں کیونکہ خسرہ ایک ایسا وائیرس ہے جو ایک بچے سے دوسرے بچے میں منتقل ہوتا ہے ، خسرے کا مرض چھینکنے اور کھانسی کے ذریعے دوسرے بچوں کو متاثر کرتا ہے جس کی ابتدائی علامت تیز بخار کا ہونا کھانسی ، زکام ، آنکھوں کا لال ہونا جلد پر چھوٹے چھوٹے لال رنگ کے نشان ظاہر ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

خسرہ لاعلاج مرض نہیں ہے البتہ ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ ادویات وقت مقررہ پر لینے سے یہ مرض جاتا رہتا ہے ۔ گھریلو ٹوٹکوں کے باعث مرض شدت اختیار کرتا ہے جس کے باعث بچے کو نمونیا اور گردن توڑ بخار ہو سکتا ہے جو بچے کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ۔ خسرہ سے بچائو کیلئے اپنے بچوں کو حفاظتی انجیکشن لگوائیں جو پہلا انجکشن بچے کو 9 ماہ کی عمر میں جبکہ دوسرا انجکشن15 ماہ کی عمر میں لگایا جاتا ہے حفاظتی انجکشن کے حوالے سے والدین خو ف کا شکار ہیں لیکن حفاظتی انجکشن سے بچے پر کوئی سائیڈ ایفکٹ ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا ، ڈپٹی کمشنرگھوٹکی نے والدین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو خسرے کی علامت ظاہر ہونے کے بعد چھپا کر مت رکھیں بلکہ قریبی طبی سینٹر میں بچے کا فوری معائنہ کروائیں ، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی احمد علی قریشی نے 15 سے 27 اکتوبر تک جاری رہنے والی خسرہ مہم کے متعلق متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہم کی کامیابی میں اپنا بھر کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں