گھوٹکی میں ڈاکوئوں نے کپاس کے تاجر کو اغوا کریا، مغوی تاجر صادق آباد سے اوباڑو آ رہا تھا

ہفتہ 10 نومبر 2018 22:27

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) گھوٹکی میں ڈاکوئوں نے کپاس کے تاجر کو اغوا کر کیا۔ مغوی تاجر صادق آباد سے اوباڑو آ رہا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے قریب کموں شہید کے مقام پر ڈاکوئوں نے کپاس کے تاجر ریاض دایو کو موٹرسائیکل سمیت اغوا کر لیا۔

(جاری ہے)

تاجر مغوی صادق آباد غلہ منڈی سے 13 لاکھ روپے کی کپاس فروخت کے واپس آ رہا تھا۔ اغوا کار مغوی کی موٹر سائیکل گنے کی فصل میں چھوڑ کر مغوی کو ساتھ لے گئے۔ پولیس علاقہ کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔ دوسری جانب تاجر برادری میں اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں تشویش پائی جاتی ہے اور تاجر برادری نے مطالبہ کیا کہ مغوری تاجر ریاض دایو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں