سرحد کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی

بدھ 14 نومبر 2018 23:47

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) سرحد کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ۔زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرحد بائے پاس پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص عارب ملھن جاں بحق جبکہ زخمی ہونے والے دو افراد عطا محمد ملھن اور نصیر احمد ملھن کو میر پور ماتھیلو کے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے ۔

واقعہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹرالر اپنی تحویل میں لے کر کاغذی کاروائی کے بعد جاںبحق شخص کی نعش ورثا کے حوالے کر دی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں