محکمہ انہار کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کاآغاز کردیاگیا

بھاری مشینری کے ذریعے نہرکنارے قائم درجنوں گھروں کو مسمارکردیا گیا۔توڑ پھوڑ دیکھتے ہوئے لوگوں نے اپنے گھر خودہی گرانا شروع کر دیئے

بدھ 30 جنوری 2019 23:04

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2019ء) محکمہ انہار کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کاآغاز کردیاگیاہے، بھاری مشینری کے ذریعے نہرکنارے قائم درجنوں گھروں کو مسمارکردیا گیا۔توڑ پھوڑ دیکھتے ہوئے لوگوں نے اپنے گھر خودہی گرانا شروع کر دیئے ، بچے خواتین گھر کا سامان اور ملبہ اٹھاتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں محکمہ انہار کی جانب سے سیڈا ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ فورس کے ہمراہ پرانے مسواہ نہر کنارے قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیاجس میں نہر کے کنارے پر قائم درجنوں گھروں کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کیا گیاجبکہ مختلف مقامات پر لوگوں کی جانب سے انتظامیہ کو مذاحمت کا سامنا بھی کرناپڑا تاہم لوگوں کے گھروں کا نقصان دیکھتے ہوئے لوگوں نے نقصان سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کو خود توڑنا شروع کر دیئے۔

توڑ پھوڑ کے خوف کے باعث بچے اور خواتین اپنے گھروں کا سامان اور ملبہ اٹھاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں