گھوٹکی میں ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغواء اور ہندوکمیونٹی کا احتجاج، ایس ایس پی نے ر پورٹ آئی جی کو پیش کردی

جمعرات 21 مارچ 2019 21:32

گھوٹکی میں ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغواء اور ہندوکمیونٹی کا احتجاج، ایس ایس پی نے ر پورٹ آئی جی کو پیش کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) گھوٹکی میں ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغواء اور ضلع گھوٹکی میں ہندوکمیونٹی کا اس واقعہ کو لیکر احتجاج کے حوالے سے الیکٹرانک/ سوشل میڈیا رپورٹس کے تناظر میں ایس ایس پی گھوٹکی نے رپورٹ میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کو بتایا کہ لڑکیوں کے ویڈیو ریکارڈڈ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں کسی نے اغواء نہیں کیا اور نہ ہی یرغمال بنایا ہے ہم نے اپنی مرضی سے اپنے گھروں کو چھوڑا اور بلا کسی جبر یا دباؤ کے اسلام قبول کیاہے۔ہمیں پولیس تحفظ فراہم کیا جائے۔#

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں