گھوٹکی، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق، تین زخمی

پیر 15 اپریل 2019 23:16

گھوٹکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) گھوٹکی کے علاقے ڈہرکیمیں زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈہرکی کے علاقے بیروٹا تھانے کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر پتافی قبائل کے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا، جس پر چچا زاد بھائی نے فائرنگ کر دی فائرنگ سے تین افراد اللہ دتہ، کالو، سونارو پتافی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال ڈہرکی منتقل کر دیاگیا ہے، جن میں دو کی حالت انہتائی تشیویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کھینجو سرفراز منگی اور اسکی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین ملزمان انور علی پتافی، صفدر علی پتافی، اختر علی پتافی شامل ہیں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجار کے مطابق مقتولین کا قتل زمین کے تنازعہ پر ہوا قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کر کے مقتولین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں