سی پیک کی تعمیر کے دوران تباہ ہونے والے لنک روڈ فوری طور مرمت کروائے جائیں ،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

جمعہ 9 اگست 2019 17:12

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد خالد سلیم نے کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر کے دوران تباہ ہونے والے لنک روڈ فوری طور مرمت کروائے جائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی شکایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اور ایگزیکٹیو انجینئرہائی ویز کے ہمراہ مختلف علاقوں کے روڈز کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر کے دوران ہیوی مشینری گزرنے سے ضلع گھوٹکی کے کئی علاقوں کے روڈ تباہ ہوگئے ہیں جس وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ موٹروے تعمیر کرنے والے کنٹریکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرہ روڈ مرمت کروائیں تا کہ عوام کو مشکلات پیش نہ آئے۔انہوں نے ہائی ویز افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روڈز کی مرمت کے سلسلے میں فوری طور پر اقدامات کرکے جائیں اور پیشرفت رپورٹ فراہم کی جائے

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں