ضلع گھوٹکی میں پاکستان کا 72 واں یوم جشن آزادی کشمیر سے یکجہتی کے طور پر قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

بدھ 14 اگست 2019 17:30

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) ضلع گھوٹکی میں پاکستان کا 72 واں یوم جشن آزادی کشمیر سے یکجہتی کے طور پر قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی تقریب سرکٹ ہائوس میرپور ماتھیلو میں منقعد کی گئی جبکہ ضلع کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی رنگا رنگ تقاریب منقعد ہوئی. مرکزی تقریب کا آغاز قومی و کشمیری پرچم کشائی، سلامی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں مانگ کر اور پودے لگاکر کیا گیا.

پاکستانی اور کشمیری جھنڈیوں سے سجی، پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رنگا رنگ تقریب میں ڈی سی گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم، ایس ایس گھوٹکی ڈاکٹر فرخ لنجار اور رینجرز میرپور ماتھیلو کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد جنید سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی. اس موقع پر ڈی سی گھوٹکی نے مییا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی و خوشحالی کی خاطر پوری قوم متحد ہے جب بھی وطن عزیز کو ہماری ضرورت پڑے گی تو ہم اپنے خون کا آخری قطرہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گی.

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں انشا للہ ایک دن ظلم کا خاتمہ ضرور ہوگا اور کشمیر بنے گا پاکستان، ہم اپنے کشمیری بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں. تقریب میں مختلف کالجز اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ملکی سلامتی، قومی اتحاد، حب الوطنی اور کشمیر سے یکجہتی کی مناسبت سے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تقریب میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں کیش پرائز، ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں