مارکیٹ کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، مصنوعی مہنگائی براشت نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنرگھوٹکی

جمعرات 29 اگست 2019 23:20

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد خالد سلیم نے کہا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے مگر ضلع میں مصنوعی مہنگائی براشت نہیں کریں گے، من پسند نرخ وصول کرنے والے بیوپاریوں اور دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں سمیت مارکیٹ کمیٹی کے عملداروں، دوکانداروں اور قصابوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ و مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے اشیائے خوردنوش کے نرخ مقرر کیے جاتے ہیں اس کے باوجود مصنوعی مہنگائی کی شکایات مل رہی ہیں ایسی صورتحال کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے اس لئے گراں فروش اپنا قبلہ درست کرکے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردنوش فروخت کریں اور نرخ ناموں کو آویزاں بھی کریں تاکہ عام لوگوں کو قیمتوں کے متعلق معلومات مل سکی. انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اپنی مرضی سے مہنگائی نہیں کرنے دیں گے سبزی منڈیوں کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملداروں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیادوں پر بازاروں کا جائزہ لیکر سرکاری نرخ ناموں پر مکمل عمل درآمد کرواکے عوام کو رلیف فراہم کیا جائے اور من پسند قیمت وصول کرنے والوں کی رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے اشیائے خوردنوش کی قیمتیں مقرر کی اور عوام سے اپیل کی کہ خریداری سے قبل دوکانداروں کے پاس موجود نرخ ناموں کا جائزہ لیکر قیمت ادا کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں