یوم دفاع جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے یاد گار شہدا جناح پارک عمرکوٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد

جمعہ 6 ستمبر 2019 17:30

عمرکو ٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کی جانب سے یوم دفاع جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے یاد گار شہدا جناح پارک عمرکوٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔56ایچ ایم بی بریگیڈچھور کینٹ محمد نعمان منظور اور شہداء کے لواحقین مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت ہوئے۔اس موقع پر میجر شمشیر، ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمان میمن، چیئرمین ضلع کونسل ڈاکٹر سید نور علی شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی خالد سراج سومرو اور پاکستانی افواج کے افسران،جوانوں اور پولیس افسران نے شرکت کی، اس موقع پر بریگیڈیئر محمد نعمان منظور نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ، چیئرمین ضلع کونسل ڈاکٹر سید نور علی شاہ، میونسپل کمیٹی چیئرمین خالد سراج سومرو نے یاد گار شہدا پر پھولوں کے چادریں چڑھائیں اور دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ا س موقع پر بریگیڈیئر محمد نعمان منظور نے کہا کہ عمرکوٹ کی عوام نے پاک سر زمین کے دفاع کے لیے ہمیشہ راول دستے کا کردار ادا کیا اوریاد گار شہدا کی تعمیر اس بات کی ترجمانی کرتی ہے کہ عمرکوٹ کے عوام اپنے شہیدوں اور ان کی قربانیوں کو کبھی بھی نہیں بھولے گے۔6ستمبر کا دن 1965 کے ان لحمات کویاد کرواتا ہے کہ جب پاکستان کی عوام اور پاک فوج نے دشمن کے ان ناپاک عزائم کو ناکام کرتے ہوئے خاک میں ملا دیا تھا اور مجھے فخر ہے کہ قوم آج بھی پاک فوج کے ساتھ ساتھ انہی جذبوں سے سرشار ہے، ہم اپنے بزرگوں کی نقشے قدم پر چلتے ہوئے وطن کی عزت اور وقار کو سربلند ہمیشہ رکھے گے، انہوں نے کہا کہ رواں سال کے شروع میں جب بھارت نے ایک بار پھر ہمارے حوصلے ازمانے کی کوشش کی اور ہماری سلامتی کو للکارا تو پاکستان نے تاریخ کو دوہراتے ہوئے ان کو منہ توڑ جواب دیا اور اس بات کو ثابت کر دیا کہ پاکستان کی افواج اور عوام پاکستان کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور تاریخ اس بات کی گواہ ہے جب جب بھی پاک فوج کو ضرورت پڑی تو پوری پاکستانی عوام نے لبیک کہا الحمداللہ آپ کے اس جذبے نے پاکستان کو ناقابل شکست بنا دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موجود ہ حالات کے تناظر میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک اور کامیابی تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کام میں ہم اپنی زمہ داری نبھانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم پوری طرح اپنی جان کی قربانی دینے سے گریز نہیں کر سکتے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ اتعالی ہمیں قومی سالمیت اور خود مختیاری اور آزادی کو برقرار رکھنے کی ہمت اور طاقت دے۔

اس موقع پر چیئرمین خالد سراج سومرو نے کہا کہ تحریک آزادی میں اپنی جانوں کا نذانہ دینے والے پاک فوج، پاک بحریہ، پاک رینجرز اور پاکستان پولیس کے شہیدوں کو سرخ سلام او رخراج عقید ت پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج ہم یوم دفاع کے دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں اور کل بھی کھڑے تھے اور انشا اللہ ان کی آزادی تک ساتھ کھڑے رہیں گے جو کہ ستر سالوں سے اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں اور ہم وطن عزیز کے دفاع کے لیے جان کا نزانہ پیش کرنے والے شہیدیوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ آ ج ہم 54 یوم دفاع کے دن پر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم کشمیریوں اور اپنی وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی آخری سانس تک لڑتے رہیں گے، بعد ازا بریگیڈیئرپاک آرمی محمد نعمان منظور نے اسکولوں کے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے اور تقریب میں موجود شہیدوں کے لواحقین میں تحفے اور تحائف دئے اور ان سے بات چیت کی۔

۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں