گھوٹکی مندر اور نمرتا واقعہ ،وفاقی حکومت نے تحقیقات کیلئے 21 رکنی وفد تشکیل دیدیا ،وفد(آج)گھوٹکی جائیگا

وفد کی قیادت پارلیمانی سیکرٹری ہیومن رائٹس لال چند کریں گے، وفد رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کریگا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 15:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) گھوٹکی مندر اور نمرتا واقعہ پرفیڈرل گورنمنٹ ہیومن رائٹس منسٹری نے پارلیامانی سیکرٹری ہیومن رائٹس ایم این ای لال چند کی سراہی میں تحقیقات کیلئے 21 رکنی وفد تشکیل دیدیا ۔ وفد کی قیادت پارلیمانی سیکرٹری ہیومن رائٹس لال چند کریں گے،وفد ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ورثہ، بار کونسل اور مقامی صحافیوں سے ملاقاتیں کرے گا،وفد تحقیقات کرکے رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گا،وفد میں جے کمار اکرانی، چیلا رام، کرشن شرما، کنول اعجاز کے علاوہ وکلا اور سماجی رہنما بھی شامل ہیں ،وفد (آج) اتوار کو ایک بجے گھوٹکی مندر پہنچے گا،وفد کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی حکومت کارروائی کرے گی۔

وفد میں ایم این اے لال چند مالھی ، ایم این ای جئے کمار اکرانی ، چیلا رام ، کرشن شرما ، کنول اعجاز ،بوٹا مسیح صاحب سماجی ورکر ،الیاس تہری صحافی ،اسحاق سومرو صحافی ، بگہوان داس بہیل ، بہیل لائیر فورم ، سردار بہیو صحافی ، ستار زنگیجو سکہر سندھ ہیومن رائٹس ڈفینڈر ، مختیار احمد عباسی صاحب ہیومن رائٹس ڈفیندر ، مس مہوش سماجی رہنما ،فداحیسن چوھان سٹیزن جرنلم نیٹ ورک ، رفیعہ گلالانی صاحبہ سماجی رہنما ، فریدہ چنا صاحبہ سماجی رہنما ،رادہا بہیل صاحبہ سماجی رہنما ، ایڈوکیٹ علی پلھ رائٹس نائو پاکستان سندھ ہیومن رائٹس ڈفینڈر، ایڈوکیٹ روشن عظیم ملاح ، باغی سومرو صاحب سماجی رہنما،یڈووکیٹ نوشین پہوڑ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

وفد صحافیوں، بار کائونسل ، ورثہ، ایس ایس پی ، ڈی آئی جی سے ملے گا اور دونوں واقعات کی معلومات لے کر وفاقی حکومت کو دیگا ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں