گھوٹکی ، مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل

پیر 14 اکتوبر 2019 16:10

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ کلہوڑا پھاٹک کے قریب پیش آیا جب ساہیوال سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔حادثے کے باعث ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی اور ٹرینوں کو اپ ٹریک سے گزارا جاتا رہا ۔ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی بوگیاں خالی تھیں۔حادثے کا شکار بوگیاں ہٹانے اورمتاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹریک ریلوے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں