جے یوآئی کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کی اسلام آباد آزادی مارچ کے حوالے سے میرپورماتھیلو میں شاندار پر امن ریلی نکالی گئی

اگر ایسے حالات باقی رہے تو شاید ہمارا ملک باقی نہ رہے ۔ یہ سلیکٹیڈ،ریجیکٹیڈ حکمران اس ملک کو لڑانے آئے ہیں، مولانامحمداسحاق لغاری

پیر 21 اکتوبر 2019 23:38

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام(ف)ضلع گھوٹکی کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کی اسلام آباد آزادی مارچ کے حوالے سے میرپورماتھیلو میں شاندار پر امن ریلی نکالی گئی ۔ مدرسہ انوارالعلوم قاسمیہ سے ضلعی امیر مولانا محمد اسحاق لغاری، صوبائی سالار حافظ سراج احمد چنہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔

جس میں رضاکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع گھوٹکی کے ضلعی امیر مولانا محمد اسحاق لغاری ، صوبائی سالار حافظ سراج حمد چنہ ، مولوی محمود اسد مہر اور محمد قاسم کھہاوڑ نے کہا کہ کرپٹ حکومت کے خلاف ہر صورت میں ہم اسلام آباد کے مارچ میں شرکت کریں گے ۔ جمعیت علمائے اسلام کے رضا کارانصارالاسلام کا آزادی مارچ اسلام آباد کے حوالے سے آگاہی مہم کایہ حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم جس غلامی کی زنجیر میں جکڑے ہوئے ہیں ۔ اس میں بیوپاری ،دکاندار ،تاجر پاکستان کا ہر شہری کسان ،زمیندار آج جس پریشانی میں وقت گزار رہا ہے جس سے ہم مجبور ہو کر اپنا جمہوری حق ادا کریں ۔ اگر ایسے حالات باقی رہے تو شاید ہمارا ملک باقی نہ رہے ۔ یہ سلیکٹیڈ،ریجیکٹیڈ حکمران اس ملک کو لڑانے آئے ہیں ۔

جب تک ان حکمرانوں سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے ۔ ہم اپنے ملک کا شاید تحفظ نہ رکھ سکیں ۔ اس سلسلے میں میرپورماتھیلو کی عوام کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ 28 اکتوبر کو آزادی مارچ کے قافلہ کا میرپورماتھیلو میں شاندار استقبال کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی غلط پروپیگنڈا کر رہی ہے کہ یہ ڈنڈا بردارمسلح فورس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہتے ہاتھوں خالی سر فروشوں نے اپنی خدمات سے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنے پر امن شہریوں کے محافظ ہیں ۔

جس طریقہ سے ہر تنظیم کے اندر پاکستان کے قانون کے مطابق اسکاوٹ رکھنے کا حق موجود ہے ۔ اگر دیگر مذہبی سیاسی تنظیموں کے اسکاوٹ کو تربیت دے کر پالا جاتاہے تو ہم اپنے خرچ پر ان رضا کاروں کو اپنی حفاظت کے لئے مقرر کرنے اور انکے فراض انکے حوالے کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نشریاتی اداروں کے حوالے سے پاکستان کی سلیکٹیڈ حکومت کا پیغام بھی سن رہے ہیں ۔

اور ان تک اپنی آواز سنانے کا حق بھی رکھتے ہیں کہ ان نہتے رضا کاروں کو دہشت گرد قرار دے کر انکی لاشوں کو پاکستان کے اندر پیش نہیں کر سکتے ۔ انشا اللہ تعالی کل بھی یہ آزاد تھے اور آج بھی یہ آزاد ہیں اور یہ ملک کے وفادار محافظ ہیں ۔ خدانخواستہ اگر ملک پہ مشکل وقت آیاتواپنی پاک فوج کے ساتھ ملکر یہ جمعیت علمائے اسلام کے رضاکار اپنے ملک کی حفاظت کا فریضہ ادا کریں گے ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں