گھوٹکی کے نواحی گائوں اللہ داد اندھڑ کے مکین پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

پیر 11 نومبر 2019 21:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) گھوٹکی کے نواحی گائوں اللہ داد اندھڑ کے مکین پسند کی شادی کرنے والے عبدالغفور اندھڑ ولد عبدالشکور اندھڑ نے گائوں کے بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوںکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے چند ماہ قبل مسمات نصرت دختر محمد صالح سے پسند کی شادی کی تھی شادی کی اطلاع پرمیری بیوی کے والد صالح محمد عرف سوالی رشتے دار ثناء اللہ ، محمد بخش ، محمد ہاشم ، معشوق و دیگر نے سیاہ کاری کا الزام عائد کر کے جھوٹا جرگہ کیا اور جرمانے میں میری بہن کا رشتہ طلب کیا انکار پر چار دن قبل مذکورہ جوابداروں نے مسلح ہو کر میرے گھر پر دھاوا بولا اور اسلحے کے زور پر میری بیوی مسمات نصرت کو اغواء کر کے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں اور دھمکیاں دی ہے اگر تم نے سنگ چٹی میں اپنی بہن کا رشتہ نہ دیا تو ہم تمہاری بیوی کو قتل کر دینگے اور تمہیں اور تمہارے خاندان کو بھی قتل کر دینگے واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی مگر پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے مجھے خدشہ ہے کہی جوابدار میری بیوی کو قتل نہ کر دیں خدرا میری بیوی سمیت مجھے اور میرے اہلخانہ کو تحفظ و انصاف فراہم کرتے ہوئے میری بیوی کو چنگل سے آزاد کرایا جائے ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں