وزیر اعظم کو یوٹرن لیکر استعفیٰ دینی پڑے گی ورنہ تمہارا باپ بھی استعفیٰ دیگا، علامہ راشد خالد محمود سومرو

․عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، ملک کی 70 سالا تاریخ میں پہلی مرتبہ اسٹیٹ بینک خسارے میں جا رہی ہے کشمیر کے سوداگر نے کرتارپور راہداری بابری مسجد کا بھی سودا کیا، ہمارے احتجاج سے قادیانیت، واشنگٹن اور تل ابیب لرز رہا ہے پاکستان سے یہودی قادیانی لابی کے ایجنٹوں کے نکالا جائے گا،اب اسلام کا بول بالا ہوگا، قومی شاہرائوں پر احتجاجی دھرنوں سے خطاب

اتوار 17 نومبر 2019 19:40

سکھر/خیرپور /گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو یوٹرن لیکر استعفیٰ دینی پڑے گی ورنہ تمہارا باپ بھی استعفیٰ دیگا، عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، ملک کی 70 سالا تاریخ میں پہلی مرتبہ اسٹیٹ بینک خسارے میں جا رہی ہے،کشمیر کے سوداگر نے کرتارپور راہداری بابری مسجد کا بھی سودا کیا، ہمارے احتجاج سے قادیانیت، واشنگٹن اور تل ابیب لرز رہا ہے،پاکستان سے یہودی قادیانی لابی کے ایجنٹوں کے نکالا جائے گا،اب اسلام کا بول بالا ہوگا، 28 نومبر کو سکھر میں شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں شہید اسلام کانفرنس منعقد کی جائے گی.

مولانا فضل الرحمان صاحب خطاب کریں گے، جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود پلان بی کے تحت خیرپور، سکھر، گھوٹکی، کندھ کوٹ کشمور اور جیکب آباد میں جاری قومی شاہراہوں پر احتجاجی دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ اور ملک گیر احتجاجی دہرنوں کا مقصد جعلی نااہل سلیکٹڈ یہودی لابی کے ایجنٹ وزیر اعظم نیازی سے ملک و قوم کو چھٹکارہ دلانا ہی.

ہمارے احتجاج سے قادیانیت، واشنگٹن اور تل ابیب میں زلزلہ برپا ہے، کیا جا رہا ہے کہ آزادی مارچ سے کشمیر کا اشو دبایا گیا تو پھر کرتارپور راہداری پر یہ مارچ اثر انداز کیوں نہیں ہوا، تم نے کشمیر کا سودا کیا، الیکشن کے دوران بھارت اسرائیل برطانیہ اور امریکا سے فنڈز کس بنیاد پر لیے تھے، بابری مسجد کا فیصلہ بھی نیازی کی وجہ سے آیا، جس دن بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا اسی دن نیازی نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا، جس دن بھارت نے بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا فیصلہ سنا رہی تھی اسی دن کرتارپور میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب میں کہا کہ کہتا پاکستان میں نئے 400 مبدر تعمیر کرے گا.

مولانا راشد محمود سومرو نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پہلی مرتبہ 70 سالہ تاریخ میں اسٹیٹ بینک ایک ارب روپے کے خسارے میں جا رہی ہے، اگر ملک پر عمر نیازی مزید مسلط رہا تو پاکستان کو توڑنے کیلئے دشمن کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی. عمران نیازی نے جس طرح کہا کہ وہ ڈالر سستا کریں گے اس نے واقعہ کرکے دکھایا دو ڈالر میں ایک کلو ٹماٹر کردیا. غریب مہنگائی بیروزگاری بوکھ بدحالی کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہی.

عمران خان عذاب خداوندی ہے اس سے چھٹکارا وقت کی ضرورت ہے مولا فضل الرحمان پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے، عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں میڈیا کی کسان کی جنگ لڑ رہے ہیں، مولانا راشد محمود سومرو نے اعلان کیا ہے کہ 28 نومبر کو سکھر میں شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں 5 ویں شہید اسلام کانفرنس منعقد کی جائے گی. پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، اب ملک میں اسلام کا نظام نافذ ہوکر رہے گا، پاکستان میں قادیانیت، یہودیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مارے تمام دھرنے پرامن ہیں، جھوٹے مقدمات درج کرکے مشتعل نہ کیا جائے، ہم نے ثابت کیا ہے، دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ مذہبی جماعتیں اسلام کی بات کرتی ہیں، ہماری دنیا میں جو انتہاپسندی اور دہشت گردی کی تصویر پیش کی گئی اس سازش پروپیگنڈہ کو ہم نے اپنے کردار سے دفن کردیا گیا ہے، وزیر اعظم نیازی کو استعفی دینا پڑے گا، موجودہ حکومت نے 10 لاکھ لوگوں سے روزگار چھین کر بیروزگار کیا گیا ہے، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں نا نعرا لگا کر کشمیر کا سودا کیا گیا ہی.

وزیر اعظم نیازی یوٹرن لیکر استعفی دو، اب تمہارا باب بھی مستعفی ہونے گا. آزادی مارچ میں لاکھوں افراد نے شرکت کرکے ثابت کردیا قوم کسی قادیانی ایجنٹ یہودی لابی کو برداشت نہیں کر سکتی. مولانا راشد محمود سومرو نے اعلان کیا کہ 28 نومبر کو سکھر میں شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں پانچویں شہدا کانفرنس منعقد کی جائے گی، کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب بھی خطاب کریں گے، مولانا راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھر دینے کے علاوہ قرضہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا لیکن یو ٹرن لے لیا.

نوجوانوں کو روزگار، بجلی دو روپے یونٹ پیٹرول سستا کرنے کے اعلان کہاں گئی. نیازی نے ایم ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ نہ لینے اور شیخ رشید کو چپراسی کہہ کر ساتھ بٹھا دیا، 70 سال کا ملکی قرضہ 18ماہ میں لیئے گئے قرضے جتنا ہے، ھندو طالبہ نمرتا کیلئے ہم نے آواز اٹھائی اور گھوٹکی مندر میں آکر ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا. نمرتا کیلئے ہم نے آزادی مارچ اسلام آباد میں قرارداد پیش کی کہ اس کے ساتھ انصاف کیا جائی.

ہم اقلیتوں ہندو کی بات نہیں کرتے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں تے ہیں. عمران خان نے قرضے لیکر ہماری اسٹیٹ بنک کا ایک ارب روپے نقصان کیا ہی. حکومت نے مختلف ادروں سے لوگوں کو بے روزگار کیا گیا ہی. پچاس لاکھ گھر بنانے کے بجائے انکروچمینٹ کے نام پر پچاس لاکھ گھروں کو مسمار کیا گیا ہی. بنی گالہ ریگیولرائیز کی گئی غریب کا گھر کیوں نہیں ہوئی ہم غریب مسکین عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں.

عمران کو سلیوٹ کرونگا خراج پیش کرتا ہوں کہ ڈالر واقعی سستا کر دکھایا، ٹماٹر ڈالر سے مہنگا ہے ڈالر سستا ہی. کراچی میں ایف آئی آرکٹی تو انتظار کرتا رہا کہ کوئی آکر گرفتار کری. ایف آئی آر کو جوتی کے نوک پر رکھتا ہوں. کہتے ہیں کہ مولانا چالیس لاکھ روپے کی لسی پی گیا ھے چالیس لاکھ کی لسی گنڈا پور شہد سے اچھی ہے، مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے تو کسی میں کشمیر کا سودا کرنے کی جرئت نہیں تھی، پلان سی میں ہتھکڑیاں لگیں گی اور جیل جانا پڑیگا اور سروں پر کفن باندھنا پڑینگے�

(جاری ہے)

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں