سکھر، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی تحفظ کی اپیل

ہفتہ 22 فروری 2020 22:29

ًسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) گھوٹکی کے نواحی گائوں اباوڑو کے محلہ غریب آباد کی مکین پسند کی شادی کرنے والے دوشیزہ نسیم شیخ دختر محمد صدیق شیخ نے اپنے شوہر خلیق ولدخالد حسین شیخ سکنہ پنو عاقل کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے چار روز قبل گھر سے فرار ہوکر جسٹس آف پیس سکھر کی عدالت میں خلیق سے پسند کی شادی کی ہے شادی کی اطلاع پر اسکے والد صدیق،بھائی زاہد،چچا مشتاق،مجید و دیگر رشتے دار انکے جانی دشمن بن گئے ہیں اور انہوں نے میرے سسرالیوں کے خلاف میرے اغوائ کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کرایا ہے اور ہمیں جان سے مارنا چاہتے ہیں جوڑے نے بالا بالاحکام سمیت ایس ایس پی سکھر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خدرا ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ ختم کرکے ہنسی خوشی زندگی گذارنے کی اجازت دی جائے۔

#

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں