ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 21 مارچ 2020 23:29

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت، بیرکوں میں جاکر قیدیوں کے مسائل معلوم کئے اور ڈسپینسری کا جائزہ بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم نے اچانک ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی اور بیرکوں کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیکر قیدیوں کے مسائل بھی معلوم کئے۔

اس موقع پر انہوں نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایت کی کہ جیل میں صفائی ستھرائی کا خاص رکھ کر قیدیوں کو قانون کے مطابق پینے کا صاف پانی اور معیاری کھانا فراہم کیا جائے تاکہ ان کو کسی قسم کی شکایت کا موقعہ نہ مل سکے جبکہ کورونا وائرس کے پیش نظر جیل میں اسپرے کا بندوبست کیا جائے اور قیدیوں میں وائرس کے متعلق آگہی اور صابن فراہم کئے جائیں تاکہ وہ بار بار اپنے ہاتھ صاف کر سکیں۔

(جاری ہے)

بعد ازیں انہوں نے جیل میں موجود ڈسپینسری کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے میڈیکل افسر کو ہدایت کی کہ تمام قیدیوں کو علاج کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں اور خدانخواستہ اگر کسی قیدی میں ایسی علامات نظر آجائیں تو اسے ابتدائی طور پر آئسولیٹ کرکے فوری طور رپورٹ فراہم کی جائے

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں