وزیراعلی سندھ کی کوششوں سے ساری دنیا مان رہی ہے کورونا وائرس جیسے خطرناک وائرس پر قابو پایا گیا ہے ،عبدالباری پتافی

جمعرات 26 مارچ 2020 23:58

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) صوبائی وزیر لائیوسٹاک و فشریز سندھ عبدالباری خان پتافی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے حوالے سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی کوشش اور محنت سے ساری دنیا مان رہی ہے کہ وزیراعلی سندھ کی محنت سے خطرناک وائرس پر قابو پایا گیا ہے ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تحصیل اسپتال کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ملنے والے احکامات پر تحصیل اسپتال پہنچا ہوں ، سندھ حکومت کے پاس کم وسائل ہونے کے باوجود سندھ کی عوام کو اس خطرناک وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے دن رات محنت کر رہا ہے اور ان کی یہ کوشش ہے کہ یہ خطرناک وائرس زیادہ نہ پھیلے اس کیلئے سندھ کے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صوبائی وزیر لائیوسٹاک و فشریز سندھ عبدالباری خان پتافی نے ڈاکٹروں سمیت اسپتال میں موجود مریضوں سے معلومات لیں اور کرونا وائرس کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے انسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا ، اور محکمہ صحت کی جانب سے کیئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں