گھوٹکی، مستحقین سامان ترسیل سے قبل ہی سرکاری گودام سے سامان اٹھا لے گئے

اتوار 5 اپریل 2020 20:00

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء)گھوٹکی کی تحصیل خان پور مہر میں مستحقین سامان کی پیکنگ کے دوران ہی سرکاری گودام سے سامان اٹھا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تحصیل انتظامیہ خان پور مہر کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم سے پہلے ہی بدنظمی دیکھنے میں آئی۔تحصیل انتظامیہ کے مطابق درجنوں مستحقین تحصیل انتظامیہ کے گودام میں گھس آئے اور پیکنگ کے دوران ہی سامان اٹھا کر لے گئے۔تحصیل انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا ، اگلے روز سامان کی تقسیم کا عمل شروع کرنا تھا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں