میرپورماتھیلو،ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم گھرانے کے 10 افراد نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا

بدھ 8 اپریل 2020 01:42

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء)ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم گھرانے کے 10 افراد نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق داد لغاری لنک روڈ کے رہائش پذیر ایک ہندو خاندان جس میں دو مرد ایک خاتوں اور بچوں سمیت دس افراد شامل ہیں ، پیر آف بھرچونڈی شریف میاں جاوید احمد قادری کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا اس موقع پر میاں جاوید احمد قادری نے تمام افراد کو کلمہ پڑھایا اور اسلامی تعلیمات کے متعلق انہیں آگاہی دی نومسلم افراد کے نام محمد اسلم، محمد حنیف، شبانہ مائی، راشد علی،ساجد علی، ماجد علی، آصف علی،گل خان،عطا اللہ،صاحب ڈنی رکھے گئے ہیں نو مسلم محمد اسلم ، محمد حنیف نے بتایا کہ وہ برضا خوشی مسلمان ہوئے ہیں اور ہم پر کوئی زبردستی نہیں کی گئی وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسلمان ہوئے ہیں اس سے قبل بھی ہمارے خاندان کے کئی افراد مسلمان ہوچکے ہیں

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں