ضلع گھوٹکی کے مزید 23 افراد میں کورونا وائرس مثبت آگیا، جبکہ 23 افراد صحتیاب بھی ہوگئے

جمعہ 29 مئی 2020 22:44

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) ضلع گھوٹکی کے مزید 23 افراد میں کورونا وائرس مثبت آگیا، جبکہ 23 افراد صحتیاب بھی ہوگئے، مریضوں کی تعداد 194 اور صحتیاب افراد کی تعداد 223 ہوگئی، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع گھوٹکی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری سیمپلنگ کی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم نے ضلع کے مختلف علاقوں کے 241 لوگوں کے سیمپل لئے تھے جن کے نتائج کے مطابق 23 افراد میں سے کورونا وائرس پازیٹو آگیا ہے اور 218 افراد کو کلیئر قرار دیا گیا.

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 23 لوگوں میں سے 10 تعلقہ گھوٹکی، 2 اوباوڑو، 9 میرپور ماتھیلو اور 2 ڈہرکی کے رہائشی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ عوامی غفلت کے باعث وائرس کے کیس بڑہ رہے ہیں، لوگ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کریں گے تو وائرس کو پھیلنے سے نہیں روکا جاسکتا اس لئے لوگوں کو محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیی. یاد رہے کہ اس وقت تک ضلع میں کورونا وائرس کے کل 419 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 223 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور 194 افراد زیر علاج ہیں جبکہ دو مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں