ضلع گھوٹکی میں غیرمعیاری بیج اور ناقص زرعی ادویات مہنگی داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

ہفتہ 30 مئی 2020 22:19

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) ضلع گھوٹکی میں غیرمعیاری بیج اور ناقص زرعی ادویات مہنگی داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ، آبادگاروں کی شکایات پر ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں غیرمعیاری بیج اور ناقص زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز و دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منقعد ہوا.

اجلاس میں اسسٹٹ کمشنرز اور مختیار کارز سمیت محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری بیج کے خلاف کارروائی کرنا وفاقی سیڈ ڈپارٹمینٹ کی ذمہ داری ہے تاہم آبادگاروں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں غیر معیاری بیج اور زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا جائی.

اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کہ غیرمعیاری بیج اور زرعی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اس لئے آبادگاروں کی شکایات کے مطابق متعلقہ ڈیلرز سمیت فیڈریل سیڈ ڈپارٹمینٹ کے ذمہ داران پر مقدمات درج کئے جائیں اور محکمہ زراعت کی جانب سے کی گئی تمام کارروائی کی رپورٹ فراہم کی جائی. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ضلع بھر سے کپاس کے بیج کے 50 سیمپل ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دئے ہیں جبکہ 5 دوکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں