حکومت سندھ نے ضلع بھر میں دھان کی کاشت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

منگل 2 جون 2020 21:02

گھوٹکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ہدایات پر ضلع میں دھان کی فصل کے خلاف آپریشن کا آغاز، روینیو افسران کی کارروائیاں، دھان کے تیار بیج کو ختم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم کی ہدایات پر ضلع بھر میں دھان کی فصل کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی کی سربراہی میں محکمہ زراعت کے افسران و پولیس نے گنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ایک جریب پر دھان کی فصل کے بیج کو ٹریکٹر کے ذریعے ختم کردیا گیا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام آبادگار آگاہ ہیں کہ حکومت سندھ نے ضلع بھر میں دھان کی کاشت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اس کے باوجود جو آبادگار قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آبادگاروں کو سمجھنا چاہیئے کہ دھان کی کاشت دیگر فصلوں اور زرعی زمین کے لئے نقصانکار ہے اس لئے حکومت سندھ کی لاگو کردہ پابندی ہم سب کی بہتری کے لئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں