ضلع کی سڑکوں کی خراب صورتحال کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

منگل 20 اکتوبر 2020 17:58

میرپورماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پٹی کمشنر گھوٹکی نے کہا ہے کہ ضلع کی سڑکوں کی خراب صورتحال کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں، محکمہ ہائے وے کے افسران سڑکوں کو بہتر بنائیں تاکہ حادثات کے امکانات کم ہوسکیں انہوں نے میرپور ماتھیلو بائی پاس کے خود ساختہ یو ٹرن بھی ختم کئے جائیں جو کہ حادثات کا باعث بن رہے ہیں اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر،ملتان موٹروے کی تعمیر کے دوران تباہ ہونے والی سڑکوں کی دوبارہ مرمت کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

اجلاس میں سکھر،ملتان موٹروے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر مئنٹیننس نیشنل ہائے وے سکھر اور پراونشنل ہائے ویز کے افسران سمیت ایگزیکیوٹو انجنیئر روڈس نے شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں اس لئے متعلقہ افسران کو چاہیئے کہ وہ اپنا کردار کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر کے لئے مثر اقدامات کریں.

انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سکھر،ملتان موٹروے کو ہدایت کی کہ موٹروے کی تعمیر کے دوران ہیوی مشینری چلنے کی وجہ سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کے سلسلے میں چائنیز کنسٹرکشن کمپنیز کے نمائندوں سے رابطہ کرکے پیشرفت رپورٹ فراہم کی جائی. انہوں نے پراونشنل ہائی وے کے انجنیئر کو بھی ہدایت کی کہ گھوٹکی بائی پاس سے موٹروے کی طرف جانے والی سڑک کا کام فوری طور پر کیا جائے اس سلسلے میں کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا جبکہ مذکورہ سڑک کا رکارڈ بھی فراہم کیا جائے تا کہ معلوم ہوسکے کہ پہلے اس سڑک کا کام ادھورا کیوں چھوڑا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر مئنٹیننس نیشنل ہائی وے نے بتایا کہ چوک ماڑی اوباوڑو سے مرید شاخ تک 16 کلو میٹر روڈ کو چوڑا کرنے کے لئے ٹینڈر پاس ہوگیا ہے جس کا کام ایک ماہ میں شروع کیا جائے گا.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نیکہا کہ میرپور ماتھیلو بائی پاس سے غیرقانونی یوٹرن ختم کئے جائیں. جس سے کئی حادثات ہورہے ہیں اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں