گھوٹکی پولیس کی کارروائیاں ،اشتہاری اور روپوش سمیت متعد ملزمان گرفتار

منگل 20 اکتوبر 2020 17:58

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ضلع گھوٹکی میں پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری پولیس نے بہن کے قاتل ملزم ، روپوش، اشتہاری ، شرابی ، منشیات فروشوں سمیت کئی ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کی ہدایات پر میرپور ماتھیلو پولیس کے ایس ایچ او علی اکبر کھوکھر نے دوران گشت مسو واہ پل کے قریب گاں محمد صدیق کلوڑ میں اپنی شادی شدہ بہن کو سیاہ کاری کا الزام لگا کر قتل کرنے والے ملزم خالقڈنو عرف خالد کلوڑ کو آلہ قتل پسٹل اور چار گولیوں سمیت گرفتار کرلیا،جروار پولیس نے ایک ملزم اکبر علی لونڈ کو گرفتار کرکے آٹھ بوتلیں شراب کی برآمد کرلیں جبکہ ایک ملزم عبدالقیوم لونڈ موقع سے فرار ہوگیا،اوباوڑو پولیس نے اشتہاری ملزم محمد رمضان لونڈ کو گرفتارکر لیا ،کھمبہڑا پولیس نے اشتہاری ملزم ذوالفقار جکھرانی کو گرفتار کرنے کے علاہ ایک ملزم اظہر کوش کو چرس سمیت گرفتار کر لیا،ریتی پولیس نے دو روپوش ملزمان وزیر احمد بھٹو ، خادم علی بھٹو کو گرفتار کرلیا، جبکہ بی سیکشن پولیس نے پانچ ملزمان اختیار گھوٹو ، میہار، علی گل ، محمد ابراہیم،گھوٹو کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرکوبی تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کی جان و مال کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں