میرپور ماتھیلو پولیس کی کارروائیاں ،متعدد ملزمان ،گرفتار ،اسلحہ برآمد

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:14

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع گھوٹکی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف شروع کی گئی مہم کے ایک کے دوران د ضلع بھر میں ہتھیاروں ، منشیات کی روک تھام، POs / Abs کی گرفتاری کے لئے سنیپ چیکنگ کی ضلع بھر میں ، اسنیپ چیکنگ تمام ایس ایچ اوز ، ایس ڈی پی اوز اور انچارج پولیس پوسٹ نے اسنیپ چیک کی مثر طریقے سے چیکنگ کی، جس میں اچھے نتائج برآمد ہوئی11 پولیس مقابلے ہوئے جس میں 1ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا، جوا اور آکڑا پرچی کے 04 مقدمات درج ہوئے جس میں 17 جواریون کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 04 عدد تاشیں 04 آکڑا پرچی بوک 07 موبائل فون 06 اور 6430 نقد رقم برآمد کر لی گئی.1807گاڑیاں چیک کی گئیں،10گاڑیاں تحویل میں لی گئیں،07بلیو لائیٹس اتار لی گئیں۔

(جاری ہے)

50 گاڑیوں کے رنگین شیشے اتارے گئے،76 فینسی پلیٹس اتار لی گئیں، 57بغیر نمبر پلیٹس موٹر سائیکل/گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا، منشیات کی07 کیسز درج ہوئے،07ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 04 کلو 20 گرام چرس ، شراب 13 بوتلیں ، 3چاقو 01 موٹر سائیکل اور نقد رقم 6570 برآمدکی گئی ،بلا لائسنس اسلحہ رکھنے پر 12 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر دئیے گئے، انکے قبضے سے، 07 پسٹل، 5 بندوقیں 07 خالی میگزین، 35 گولیاں پسٹل اور 10 کارتوس برآمد کئے گئے،ضلع بھر سے 85 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔37اشتہاری اور 71 روپوش ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، اس کے علاوہ 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں ریکور کروا کے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں،

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں